یمن سعودی عرب تنازعہ میں حکومت کو فریق بننے کے بجائے غیر جانبدار رہ کر مفاہمت کی کوشش کرنا ہوگی،جعفریہ الائنس

اتوار 29 مارچ 2015 22:35

کراچی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی ہمدردیاں یمن کے نہتے عوام کیساتھ ہیں، فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یمن سعودی عرب تنازعہ میں حکومت کو فریق بننے کے بجائے غیر جانبدار رہ کر مفاہمت کی کوشش کرنا ہوگی ،کیونکہ حکم یہی ہے کہ جب دو مسلمان بھائیوں کے درمیان تنازعہ ہو تو اسے باہمی رضا مندی سے حل کرنے کی کوشش کی جائے،لیکن ہمارے حکمران یکطرفہ بات کر کے اپنے پوزیشن متنازعہ بنا رہے ہیں جو کہ ملکی مفاد میں نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ،امریکہ اور اس کے اتحادی نہیں چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک میں امن قائم ہو اور مسلمان باہمی اتحاد اور میل جھول کیساتھ رہ سکیں یہی وجہ ہے کہ آج عراق ،لبنان ،فلسطین ،بحرین ،یمن اور افغانستان میں کشت و خون کا بازار گرم ہے اور مسلم و عرب حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں ،بعد ازاں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا کی گئی اور سیاسی و مذہبی جماعتوں سے کہا گیا کہ وہ متنازعہ گفتگو سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :