سراج الحق اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 29 مارچ 2015 22:35

سراج الحق اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، یمن کی صورتحال ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے یمن کی مجموعی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر موقف کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو کسی دوسرے ملک کی جنگ میں شریک نہیں بننا چاہیئے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں پارٹی موقف بھی واضح کیا تھا کہ امریکہ کی حمایت کرنے کا نتیجہ آج ہم ضرب عضب کی صورت میں بھگت رہے ہیں اس لیے یمن کی صورتحال پر مشاورت کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے اے پی سی بلانے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔