اولاد کی تربیت میں ماں کی معاشرت اور باپ کی معیشت کا کلیدی کردار ہے ، ارشد بیگ،
اسلامی پاکستان بنانے کے لئے اپنے گھروں کو جنت کی مانند بنانا ہوگا، اویس یاسین
اتوار 29 مارچ 2015 22:25
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) اولاد کی تربیت میں ماں کی معاشرت اور باپ کی معیشت کا کلیدی کردار ہوتا ہے، اپنے گھر کو جنت بنانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے تمام راستے گھر والوں کے ذریعہ مہیا فرما دیئے ہیں۔اس بات کاا ظہار معروف اسکالر اور جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی تربیتی کمیٹی کے رکن ارشد احمد بیگ نے انجمن کمپلیکس میں جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد زون کے زیراہتمام ”میرا گھر میری جنت “کے عنوان سے منعقدہ فیملی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ کبھی اپنی اولاد کے لئے بد دعا جیسے الفاظ نہیں ادا کریں،زبان سے نکلے الفاظ ایک جگہ ثبت ہوجاتے ہیں اور اُس کے قبول ہونے کی لمحے سے ہم واقف نہیں ہوتے۔لوگ رول ماڈل کے طور پر ملالہ کو جانتے ہیں لیکن مریم جمیلہ کی حقیقت سے کم ہی واقف ہیں ۔(جاری ہے)
خواتین کو حضرت ہاجرہ سے لے کر حضرت فاطمہ ، حضرت آسیہ اور حضرت خدیجہ الکبریٰ کی سیرت کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ غصہ اور اُس کا رد عمل شیطان کے آلات میں سے ہے ،طلاقوں کابڑھتا ہو ارحجان تشویش ناک ہے جس کے زیادہ تر کیسز غصہ، عدم برداشت اور حقوق و فرائض میں توازن نہ رکھنا ہے۔امیر جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد زون اویس یاسین نے اس موقع پر کہاکہ جماعت اسلامی دعوت کے جس کام کو انجام دے رہی ہے اُس میں اپنے گھر والوں کو بھی شامل رکھتی ہے اور قرآن مجید کے حکم کے مطابق اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچانے کے لئے تربیت و تذکیر کو ناگزیر سمجھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی پاکستان کی تشکیل کیلئے ہمیں اپنے گھروں کو بھی جنت کی مانند بنانا ہوگا تاکہ اس کے اثرات پھیل سکیں ۔اس موقع پر فیملی پروگرام میں شریک اُن کارکنان کو خصوصی انعامات دیئے گئے جن کی تین نسلیں اس وقت جماعت اسلامی میں موجود تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.