سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی عدم موجودگی اور مہنگی فیس وصول کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اتوار 29 مارچ 2015 22:19

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی عدم موجودگی اور پرائیوٹ میڈیکل سینٹرز کے مالکان کی جانب سے مہنگی فیس وصول کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے مرکزی رہنما نصراللہ ابڑو، ریاض ملگانی، یسار سندیلو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، اس موقعہ پر رہنماوٴں نے بتایا کہ لاڑکانہ کے چار بڑے اسپتال ڈاکٹر مافیا کے کرپشن کے باعث تباہی کے کنارے پر پہنچے ہوئے ہیں غریب مریضوں کا علاج نہیں کیاجارہا اور انہیں ادویات بھی نہیں دی جارہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور پروفیسر بااثر ہونے کے باعث تنخواہیں لے کر سرکاری ڈیوٹیوں سے غائب ہوتے ہیں جس کے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ غریب مریض اسپتالوں میں صحیح علاج نہ کرنے کے باعث مایوس ہوکر پرائیوٹ میڈیکل سینٹز کا رخ کرتے ہیں جہاں ان سے مہنگی فیس وصول کی جاتی ہے جو کہ غریب مریضوں کے ساتھ ناانصافی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز مافیا کے ظلم کا نوٹس لے کر سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو ڈیوٹیاں دینے کا پابند بناکر غریب مریضوں کی زندگیاں بچائی جائیں اور پرائیوٹ میڈیکل سینٹرز کی جانب سے مہنگی فیس وصولی کو کم کیاجائے بصورت دیگر پرامن احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :