پنگریو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں دو الگ الگ مقامات پر چھاپے مار کر دیسی شراب کی بھاری مقدار اور گٹکے بر آمد کر لئے

اتوار 29 مارچ 2015 22:13

پنگریو ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پنگریو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں دو الگ الگ مقامات پر چھاپے مار کر دیسی شراب کی بھاری مقدار اور گٹکے بر آمد کر لئے جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ایک ملزم فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا پنگریو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او لونگ خان شر نے میڈیا کو بتایا کہ پنگریو کے نواحی گاؤں صدر کھوسو میں پولیس نے شراب کشید کر نے کی بھٹی بر آمد کی ہے اس بھٹی سے 710لیٹر دیسی شراب ملی ہے جس میں تیار اور کچی شراب شامل ہے پولیس کے چھاپے کے دوران شراب کشید کر نے والے ایک ملزم زوہیب کھوسو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم علی بخش عرف شاہ بخش عرف شانو کھوسو فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پنگریو تھانے میں دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایک اور کاروائی کے دوران پولیس نے ایک کیبن پر چھاپہ مار کر ایک سو گٹکے اورایک سو ظفری پڑیاں بر آمد کر کے کیبن مالک زاہد خاصخیلی کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ایس ایچ او پنگریو لونگ شر نے میڈیا کو بتایا کہ پنگریو تھانے کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک داؤن جاری رہے گا اور کسی کو بھی منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی ایس ایچ او پنگریو نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کرے اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ تاکہ علاقے سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :