صوبے میں مالی نظم و نسق اور گڈ گورننس کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیرٹی اتھارٹی کی قیام عمل میں لایا گیا ، چیف سیکرٹری بلوچستان

اتوار 29 مارچ 2015 22:11

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ صوبے میں مالی نظم و نسق اور گڈ گورننس کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیرٹی اتھارٹی کی قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔حکومتی سطح پر آلات و دیگر اشیاء کی خرید اری اور تعمیراتی منصوبوں کے ٹینڈرز کے اجراء کے لئے نئے قواعد و طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جن کے تحت اس تمام عمل میں شفافیت پیدا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پروکیورمنٹ ریگولیرٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اے ایس پی کے صوبائی کوارڈینیٹر انور سلیم کاسی، محفوظ علی خان سمیت تمام سیکرٹریز نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بی پی پی آر اے کے رولز پر عملہ درآمد تمام محکموں کے لئے لازم ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں وسائل کا صیحح مصرف یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بی پی پی آر اے کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی کے صوبائی کوارڈینیٹر انور سلیم کاسی نے کہا کہ اے ایس پی کاحکومتی اداروں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرکے آفیسرز اور ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کیلئے انہیں تربیتی سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ قواعد و ضوابط بہتر بنانے میں معاونت فراہم کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سو کے قریب ملازمین کو لمز(LUMS) میں تربیت کیلئے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ سبی اور لورالائی میں بھی تربیتی سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے ایس پی نے بی پی پی آرا ے کے ساتھ ملکر رولز بنائے ہیں اور ساتھ ہی ان کی ویب سائٹ بنانے میں بھی مدد کی ہے ۔ ورکشاپ سے پیپرا کے ایم ڈی ارشد حسین بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد محکموں کے سربراہان کو قواعد و ضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی ویب سائٹ پر تمام محکمے پروکیورمنٹ ٹینڈر وغیرہ پیپرا رولز کے مطابق اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ ورکشاپ کے شرکاء کو پروکیورمنٹ ماہر محفوظ علی خان نے پیپرا کے رولز سے متعلق بریفنگ دی۔ اور اس حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔

متعلقہ عنوان :