حرمین شریفین سے روحانی رشتہ ہے حوثی باغیوں کا اصل ہدف بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی ہے آج تحفظ حرمین ریلی نکالی جائے گی ، اہلسنت والجماعت

اتوار 29 مارچ 2015 22:11

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء )اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین سے روحانی رشتہ ہے حوثی باغیوں کا اصل ہدف بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی ہے آج دن ایک بجے تحفظ حرمین ریلی نکالی جائے گی ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل مولانا محمد غوث حقانی جمعیت علماء اسلام کے ایم پی اے حاجی عبد المالک عبد الشکور کاکڑ اور ملک عبدالروٴف سیگی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یمن میں باغیوں کی درندگی کی وجہ سے عالمی چھڑنے کا خدشہ ہے ایران مشرق وسطیٰ او ر عالم اسلام کا حکمران بننے کے لیے سازشیں کررہا ہے جو کبھی پوری نہیں ہوسکتی تمام اسلامی ممالک کو مل کر کفارکی اس ناپاک سازش کو ناکام بنانا ہوگا حرمین شریفین سے ہر مسلمان کا روحانی رشتہ ہے حوثی باغیوں کا اصل ہدف بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی ہے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے دریں اثنا ء اہلسنت والجماعت کے معاوٴنین کنونیئر مولانا عبد الکبیر شاکر مولانا محب اللہ قریشی نے کہا ہے کہ سعودیہ عرب اور پاک فوج سے اظہار ہمدردی کے لیے آج دن ایک بجے خلفاء راشدین چوک نزد اکرم ہسپتال سے پریس کلب تک تحفظ حرمین ریلی نکالی جائے گی دو بجے پریس کلب کے باہر آل پارٹیز کے قائدین ریلی سے خطاب کریں تمام کارکن وقت کی پابندی کے ساتھ ریلی میں شرکت کریں اور تمام مسلمانوں سعودیہ عرب سے اظہار ہمدردی کے لیے بھرپور انداز میں شرکت کریں