حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے تمام عالم اسلام کو آگے بڑھنا چاہئے ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

اتوار 29 مارچ 2015 22:04

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان رہنماوں نے کہاہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے تمام عالم اسلام کو آگے بڑھنا چاہئے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری حاجی سید ستار شاہ چشتی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنماوٴں نے کہاکہ حرمین شریفین کیلئے کسی بہانے کی ضرورت نہیں حرمین شریفین کے تحفظ کا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہرمین شریفین کا تحفظ ہوگا۔ تو ہم سب محفوظ ہے حرمین شریفین کے تحفظ غیروں کی جنگ نہیں ان کی تحفظ ہرمسلمان کے ایمان کا تحفظ کا مسئلہ انہوں نے کہاکہ اسلام عرب سے پھیلا ہے اور عرب کے سلامتی کو خطرہ ہی عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے اور جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے بنیادی رکنیت میں ہی جزیر العرب اور اسلام کے تحفظ ہی بنیادی شرائط میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :