جو پانی عوام پی رہی ہے وہ ہی حکمرانوں کوپلایاجائے،حلیم عادل شیخ ،

پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو عوام کی مشکلات کااندازہ کیسے ہو، انہیں تو بوتلوں میں بند صاف پانی مل جاتا ہے

اتوار 29 مارچ 2015 22:00

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کہا ہے کہ حکومت اگر اپنی عوام کو صاف پانی بھی فراہم نہیں کرسکتی تو یہ کس کے لیے حکومت کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو تو پینے کے لیے بوتلوں میں بند صاف پانی مل جاتا ہے جبکہ ان کو پارلیمنٹ تک پہنچانے والی غریب عوام گٹروں کی آمیزش والا پانی پی پی کر مختلف جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے ،یہ ہی پانی منتخب نمائندوں اور حکمرانوں کو پینا چاہیے تاکہ ان کو عوام کی مشکلات کا اندازہ ہوسکے۔

جبکہ تھر پارمیں گندے پانی اور غذائی کی وجہ سے کئی ماہ گزرنے کے باجود سندھ حکومت حرکت میں نہیں آئی معصوم بچے آئے روز موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں سہانے سپنے دکھانے والے حکمران یہ جان لے کہ بھوک اور پیاس سے مرنے والے یہ معصوم بچے روز محشر ان کا گریبان پکڑیں گے ۔

(جاری ہے)

بڑے شہروں میں تشدد کے بڑھنے کی وجہ بھی یہ ہوتی ہے کہ آبادی کے بڑھنے کے ساتھ شہری سہولتیں کم سے کم ترہوجاتی ہیں ،اس طرح وہاں تشدد کے رحجانات بھی بڑھ جاتے ہیں ،جہاں اس وقت حکومت ایک طرف فسادیوں اور دہشت گردوں کو پکڑ رہی ہے وہاں انہیں عوام کی فلاح وبہبود کو نہیں بھولنا چاہیے کراچی میں اس وقت متعدد علاقوں میں لوگوں کی شکایات ہیں کہ وہ گٹروں سے ملاپانی پی رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ پیٹ کے امراض میں مبتلاہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کراچی کے جنر ل سیکرٹری عبداللطیف رند کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ حکومت کے لیے انسانی ضروریات کو پورا کرنا بھی لازم ہے ،عوام کی فلاح وبہبود سے دور رہنے والی حکومتیں کبھی پائیدار نہیں ہوتی ہیں ،موجودہ وقت میں اس طرح کی شکایتیں صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس اور نالائقی کی واضح مثال بن جاتی ہیں ، اس موقع لیگی رہنما واصل خان ،سیف اللہ خان ،شیخ اقبال جاوید اعوان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت عام آدمی کے مسائل نہیں کرے گی عوام کا لگاؤ سیاسی اداروں سے کس طرح ممکن ہوسکتاہے یہ ہی وجہ ہے سندھ کی عوام موجوہ حکومت سے سخت نالاں دکھائی دیتی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے کہ ان کے سامنے غریب لوگ علاج معالج اور مہنگائی کے ہاتھوں سسک سسک کرمرہے ہیں ،جس سے ظاہرہوتا ہے کہ اس وقت قوم کی رہنمائی کے دعوے دار ہی قو م کے مجرم بنے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دیکھاجائے تو حکومت کی ترجیحات شروع دن سے ٹھیک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :