Live Updates

میر پو ر ضمنی انتخاب ،تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مار لیا

اتوار 29 مارچ 2015 21:58

میر پو ر ضمنی انتخاب ،تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مار ..

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 3کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹرسلطان محمود نے پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد اشرف پر کامیابی حا صل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق ایل اے 3 میں ضمنی انتخاب کے لئے میں تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود، پیپلز پارٹی کے چوہدری اشرف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہوا جس میں تمام 115پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹرسلطان محمود 15 ہزار691ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف 12ہزار 811ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کاامیدوار پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گیا تھاجس کے باوجود تحریک انصاف نے کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :