دینی مدارس قرآن و سنت سیکھنے کے قلعے ہیں ، مفتی وسیم ضیائی

مدارس البرکات کے تحت سالانہ جلسے تقسیم اسناد و انعامات 30, 31مارچ اور یکم اپریل کو ہونگے،قاری انور ہجویری

اتوار 29 مارچ 2015 21:58

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) دینی مدارس قرآن و سنت سیکھنے کے لئے قلعے کی حیثیت رکھتے ہیں اسلامی تعلیمات کے موثر پھیلاؤ اور اس پر عمل درآمد میں موثر کردار ادا کرتے ہیں ۔ جہاں اسلام کا امن و آتشی کا آفافی پیغام عام کیا جا رہا ہے اور یہی مدارس ملک کی نظریاتی اساس کے محافظ ہیں ۔ عالم انسانیت میں علوم دینیہ کا چراغ ان کے آنگن کی چنگاریوں سے روشن ہے۔

شرق و غرب میں ان کی ضیاء پاشی کے باعث ظلمتوں کے مہیب سائے دھیرے دھیرے چھٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ایسے خورشید منور کی مثل ہیں جس کی روشنی بیک وقت سارے عالم کو منور کر رہی ہے ایسے چمنستان کی مانند ہیں جس کے ازہار مفتحہ کی تیز خوشبوں سے فضائے کون مکاں معطر ہے۔ ایسے بحر عمیق کی طرح ہیں جس کے ٹھنڈے، میٹھے اور روح افزاء آب زلال سے ساکنین کرئہ ارض ہمہ وقت سیراب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی بقاء انسانیت کی بقا کے واسطے کلیدی، اساسی اور بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار خطیب پاکستان رونق اہلسنت مرکزی ناظم اعلیٰ مفتی وسیم ضیائی سالانہ جلسہ تقریب تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ ضلعی نگران، مدارس کے مہتمم اور اساتذہ کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اہلسنت کے مدارس امن و محبت بھائی چارگی کا پیغام عام کر رہے ہیں ۔

برکاتی فاؤنڈیشن کا مشن ہی یہ ہے کہ تعلیم کو عام کرو نظام مصطفی کی راہ ہموار کرو اجلاس سے مرکزی رابطہ سیکریٹری قاری انور ہجویری نے کہا کہ ان شاء اللہ ہر سال کی طرح امسال بھی نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اسناد اور انعامات دےئے جائیں گے اس سلسلے میں زون 3کا جلسہ 30مارچ بروز پیر مدینہ مسجد ، قصبہ کالونی میں اور زون 1 کا جلسہ 31مارچ بروز منگل کو نور مسجد گرین ٹاؤن عظیم پورہ میں اور زون2کا جلسہ یکم اپریل بروز بدھVIPلان بلدیہ ٹاؤن میں صبح 9تا 12بجے منعقد کیے جائیں گے جبکہ تقریبات میں محسن اہلسنت حاجی محمد رفیق پردیسی مہمان خصوصی ہونگے ۔

تمام پروگرامات کی صدارت رونق اہلسنت مفتی وسیم ضیائی صاحب فرمائیں گے۔ جبکہ پروگرامات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور طلبہ میں جوش و خرو ش عروج پر ہیں۔ اجلاس میں ضلعی نگراں مولانا اظہر قادری، مولانا اقبال قادری، مولانا عبدالعلیم نے خصوصی شرکت کی۔