بلدیہ کورنگی نے پنشن بقایا جات کی مد میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کو 1کروڑ 25لاکھ روپے کی ادائیگی کردی،
علاقائی ترقی ،مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جدو جہد یقینی بنا رہے ہیں عبدالراشد خان
اتوار 29 مارچ 2015 21:58
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) بلدیہ عالیہ کورنگی نے پنشن بقایا جات کی مد میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کو 1کروڑ 25لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گزشتہ روز شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے آفس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے فنانشل ایڈوائزر بلدیہ عظمیٰ کراچی آفاق سعید کو پنشن بقایا جات کی مد میں چیک حوالے کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع حدود میں علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کے احکامات پر عملد رآمد کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی نے پنشن بقایا جات کی مد میں آدائیگی کا آغاز کردیا ہے انشا اللہ بلدیہ عظمیٰ کراچی بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ملازمین کی پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا ئے گی اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ بلدیہ عالیہ کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہے اور انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک ضلع بنا ئیں گے اس موقع پر فنانشل ایڈوائزر بلدیہ عظمیٰ کراچی آفاق سعید نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے پنشن بقایا کی ادائیگی احسن قدم ہے انہوں نے تمام ڈی ایم سیز سے درخواست کی کہ وہ ملازمین کی پنشن ادائیگی کو یقینی بنا نے کے لئے ضلعی بلدیات کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا ئیں تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے مالی بحران کے پیش نظر اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ملازمین کی پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا سکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.