جیکب آباد، طاہرہ کھوسو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سول سوسائٹی اور کھوسہ برادری کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،

پولیس نے ملزمان سے 50 لاکھ میں ڈیل کرلی ،ذرائع

اتوار 29 مارچ 2015 21:58

جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) طاہرہ کھوسو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سول سوسائٹی اور کھوسہ برادری کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، نعرے بازی ، ڈی سی چوک پر دھرنا، پولیس نے ملزمان سے 50 لاکھ میں ڈیل کرلی، ذرائع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 11 روز قبل جیکب آباد کے ڈنگر محلہ میں شوہر وقار عمرانی نے اپنی ساتھیوں کے مدد سے بیہمانہ تشدد کے بعد اپنی بیوی 22 سالہ طاہرہ بانو کو گولیاں مار کر قتل کردیا، اور با آسانی فرار ہوگیا، قاتلوں کی ۱۱ روز گزر جانے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہونے پر سول سوسائٹی اور کھوسہ برادری کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ شاہ غازی محلہ سے نکالا گیا، جس میں شھری اتحاد کے ڈاکٹر اے جی انصاری ، مسلم لیگ ن کے رحمدل ٹالانی، جے یوآئی کے مولانا عبدالجبار رند، جسقم کے وحید بروہی، سنی تحریک کے عبدالغفار بروہی، مسلم لیگ ف کے فدا لاشاری، ہیومن رائٹس کے حماد اللہ انصاری، مقتولہ کے والد عبدالسمیع کھوسو ،بھائی خالد کھوسو ،سول سوسائٹی کے محمد حیات جمالی،جان اوڈھانو، صحافی عبدالغنی کھوسو ، شفقت کھوسو، اقلیتی رہنما ڈاکٹر رمیش لعل سمیت شہریوں نے سینکڑوں کے تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے، وہ سخت نعرے بازی کرتے ہوئے، ڈی سی چوک پہنچے، اور دھرنا دے کے بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے تپتی دھوپ میں پولیس کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے،اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،طاہرہ کھوسو کا بیہنمانہ قتل افسوسناک ہے، پولیس ۱۱ روز گذرنے کے باوجود قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، ایس ایس پی جیکب آباد جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں، اگر قاتلوں کو گرفتار نہیں گیا تو یہ احتجاجی مظاھرے اسلام آباد، کراچی،سکھر اور حید رآباد میں بھی کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے،جس کی مذمت کرتے ہیں ، بلوچستان کا ایک بااثر ملزمان کے پشت پناہی کر رہا ہے، اور پولیس اس کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے طاھرہ کھوسو کے قتل پر ملزمان سے 50 لاکھ کی ڈیل کی ہے، جس وجہ سے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :