اندرون سندھ آپریشن ضرب عضب عوام کی آواز ہے،اما م الدین شوقین

اتوار 29 مارچ 2015 21:48

ٍٹنڈوآدم( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) اندرون سندھ آپریشن ضرب عضب عوام کی آواز ہے۔سابق صوبائی وزیر معدنیات امام الدین شوقین آپریشن ضرب عضب کا دائرہ اندرون سندھ تک پھیلا یا جا ئے تاکہ اندون سندھ بھی امن و امان کی فضا کو قائم کیا جا سکے ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر معدنیات اما م الدین شوقین نے ٹنڈوآد م میں مسلم لیگ فنکشنل کے ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پا ک فوج ملک کی سلامتی و بقاء کے لئے بہتر اقدامات کر رہی ہے جس کے خاطر خواہ اقدامات نظر آرہے ہیں کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگیٹ کلنگ ، دہشت گردی ، ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں عام تھیں مگر آج فوج کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن میں ان واقعات میں تیزی سے کمی آرہی ہے جبکہ اندون سندھ ٹنڈوآدم میں بھی جرائم و کرائم پر مسلم لیگ فنکشنل کے عہدیداران و ممبران نے امام الدین شوقین کو بگڑتی ہوئی شہر کی صوتحال سے آگاہ کیا جس پر امام الدین شوقین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عصب کا دائرہ اندرون سندھ تک پھیلا یا جائے اور ہم پاک فوج و رینجرز کے آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی تاخیر سے ہی سہی آخر کار کراچی کو دہشت گردوں کے چنگل سے نکالنے کے لئے کئے گئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بالکل اسی طرح کے آپریشن کی ضرورت اندرودن سندھ بھی ہے کیو نکہ یہاں کی عوام بھی بد امنی کی آگ میں جل رہے ہیں ڈاکو راج نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے بھتہ خوری و قتل و غارت گیری نے اندرون سندھ کے لوگوں کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے لہذا جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کراچی و ڈی جی رینجرز اس طرف بھی بھرپور توجہ دیتے ہوئے ڈاکو راج اغواء برائے تاوان ، کاروکاری جیسے سنگین جرائم ،منشیات کے اڈوں ، ڈکیتی و رہزنی کے واقعات اور بھتہ خوری کے خلا ف آپریشن کا دائرہ اندرودن سندھ تک وسیع کریں کیو نکہ یہ عوام کے دل کی آواز ہے اس کے ساتھ ساتھ بد عنوان سیاسی رہنماوٴں اور بد عنوان عوام دشمن بیورو کریٹس پر بھی ہاتھ ڈالا جائے تاکہ آپریشن ضرب عصب کے سو فیصد نتا ئج بر آمد ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :