یمن کی جنگ میں پاکستان کو نہیں کودنا چاہئے ،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

اتوار 29 مارچ 2015 20:02

حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان(نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ میں پاکستان کو نہیں کودنا چاہئے سعودی عرب اور یمن دونوں ہمارے دوست ممالک ہیں اگر اس جنگ میں کسی ایک کی حمایت کی گئی تو اس سے ملک میں فرقہ واریت کی آگ مزید بھڑک سکتی ہے پاکستان کی حکومت کو مصالحانہ کردار ادا کرنا چاہئے دونوں برادر اسلامی ممالک سے بردارنہ تعلقات ہیں ان دونوں ممالک سے ہمیں بردرانہ تعلقات قائم رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی مسائل میں گھیرا ہوا ہے یہاں دھشت گردی عروج پر ہے اور ہماری فوج اس وقت دھشت گردی کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے ایسی صورتحال میں اس فوج کو کہیں اور بھیجنا پاکستان کی سلامتی کیلئے نقصاندہ ہو گا اس کے علاوہ دھشت گردی کے خلاف جوجنگ لڑی جارہی ہے اس پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے لہذا حکومت کو سوچ سمجھ کر قوم کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرنا چاہئے

متعلقہ عنوان :