جیکب آباد،ایڈز نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

اتوار 29 مارچ 2015 19:52

جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) ایڈز نے جیکب آباد کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی محکمہ صحت نے ایڈز سے بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اس حوالے سے ایچ آئی وی ایڈز کے مرض کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث اموات کا سلسلہ روز بہ روز بڑھتا جا رہا ہے گزرشتہ روزجیکب آباد کے دستگیر کالونی کے رہائشی نوجوان 26سالہ مٹھو لاشاری کی ایڈز نے جان لے لی مٹھو لاشاری نے طویل علالت کے بعد دم توڑاایڈز کے مرض میں مبتلایہ پانچواں نوجوان ہے جس کی رپورٹ میڈیا کو ملی ایسی اموات ہر ماہ ہوتی ہونگی جو ریکارڈ پر نہیں آتی

متعلقہ عنوان :