یمن میں پھنسے پاکستانی خاندانوں کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں،چوہدری امتیاز احمد رانجھا

اتوار 29 مارچ 2015 19:28

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر اوور سیز چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے کہا ہے کہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانی خاندانوں کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کئے جائیں وہاں فیملیز،بچے اور عورتیں انتہائی نا مصائب حالات اور خوفناک صورتحال سے دوچار ہیں ایسے میں ابھی تک سوائے وزیروں کی غیر سنجیدہ بیان بازی کے کچھ کام ہوتا نظر نہیں آ رہا ،پریشانی کے اس عالم میں ساری قوم کی ہمدردیاں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں ،ایسی صورتحال میں حکومت کو چاہیئے کہ فوری ایکشن لے اور ان لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اس سے پہلے کے دیر ہوئے جائے اور خدانخواستہ وہاں پھنسے ہوئے کسی پاکستانی کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز مسلم لیگ ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے کہا کہ سابقہ تاریخ بتاتی ہے کہ اس سے پہلے لیبیا میں جب حالات خراب ہوئے تو مہینوں تک وہاں پاکستانی فیملیز خوف کے عالم میں پھنسے رہے جبکہ حکومت اپنے اللوں تللوں میں مصروف رہی اب بھی کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو اس مسئلے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو اعتماد میں لینا چاہیئے اور جو بھی فیصلہ ملک و قوم کے حق میں ہو اس پر سٹینڈ لیا جائے کیونکہ پاکستان پچھلی کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے اس لئے حکومت کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلہ کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :