حکومت نے پشاور کے خوبصورتی اور ترقی کے لیے جو کام کیے ان کی مثال نہیں ملتی ،حافظ حشمت،

پشاور میں تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن کر کے پشاورشہر کے سڑکوں کو کشادہ بنایا ،جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ حشمت

اتوار 29 مارچ 2015 19:27

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) سابق صوبائی وزیر و رہنماء جماعت اسلامی حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پشاور کے خوبصورتی اور ترقی کے لیے جو کام کیے ان کی مثال نہیں ملتے اور ماضی میں پشاور سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے ہمیشہ پشاور کو نظرانداز کیاتھا۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کلین انیڈ گرین پشاور کے نعرے کو سچ کر کے دکھادیا ہے ۔

صوبائی حکومت اور خصوصاسینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن کر کے پشاورشہر کے سڑکوں کو کشادہ بنایا اور بازاروں میں پید ل چلنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دی جس کو پشاور کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پشاور ایک بار پھر پھولوں کے شہر میں تبدیل ہورہا ہے اور موجودہ حکومتی اقدامات سے عوام نے سکھ کا سانس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مفتی محمود فلائی اوور کا منصوبہ جو کئی سالوں سے سست روی کا شکارچلاآرہا تھا جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے والا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سینئر صوبائی وزیر کی دلچسپی سے رنگ روڈ کی تعمیر اور خوبصورتی ممکن ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کے عوام موجودہ حکومت پر بلدیاتی انتخابات میں اعتماد کا اظہار کریں گے اور پشاور کے لیے اربوں روپے کے جاری منصوبوں کو تسلسل دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :