جماعة الدعوة کا سندھ میں سعودی عرب کی حمایت اور سرزمین حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے بھرپورانداز میں تحریک چلانے کا اعلان
اتوار 29 مارچ 2015 19:25
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) جماعة الدعوة نے ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں بھی سعودی عرب کی حمایت اور سرزمین حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے بھرپورانداز میں تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔31مارچ کو حسن اسکوائر پر سعودی عرب کے خلاف سازشوں کے توڑ کیلئے ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء شرکت و خطاب کریں گے۔
اس بات کا فیصلہ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مرکزتقویٰ گلشن اقبال میں منعقد اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر شہر کے تمام ذمہ داران اجلاس میں شریک تھے ۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں مسلم ممالک بالخصوص عالم اسلام کے مرکز سعودی عرب کو کمزور کرنے کے لیے سازشیں کررہی ہیں۔(جاری ہے)
جماعة الدعوة مشکل کی اس گھڑی میں تحفظ حرمین الشریفین اور سعودی حکومت کے ساتھ ہے اور ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اور مسلمانوں کو متحد کرنے کے لیے جلسوں، ریلیوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجلاس میں 31مارچ کو سعودی عرب کی حمایت اور سرزمین حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے کراچی میں ایک بڑے پروگرام کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا جس میں دیگر مذہبی وسیاسی جماعتیں بھر شرکت کریں گی۔ جبکہ اس پروگرام کے بعد سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف جاری سازشوں کے متعلق جماعة الدعوة کی شروع کی گئی تحریک رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ہماری جدوجہد کا مقصدمسلمانوں کی شیرازہ بندی کر کے انہیں متحد کرنا ہے تاکہ مسلم دشمن قوتوں کے جارحانہ عزائم کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بھرپور تحریک چلاکرعالم اسلام کے مرکزسعودی عرب کے خلاف ناپاک عزائم عوامی سطح پر بے نقاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.