پشاور: پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم قتل

اتوار 29 مارچ 2015 19:11

پشاور: پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم قتل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پشاورمیں نامعلوم حملہ آوروں نے پاک فوج کے کرنل طاہرعظیم کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حیات آباد فیز تھری چوک میں اباسین مارکیٹ کے قریب کرنل طاہر عظیم پراس وقت فائرنگ کردی جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے کرنل عظیم موقع پر دم توڑ گئے جب کہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی۔ کرنل طاہر عظیم راولپنڈی میں تعینات تھے اور اپنی فیملی سے ملنے کے لیے پشاور آئے ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ مقتول کرنل کے بھائیوں وقاص کو 2004 اورشکیل کو 2005 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :