راولپنڈی،گنج منڈی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے پی سی او مالک کو قتل کر دیا، پولیس موبائل کے باوجودملزم فرار ہو گئے،
مقتول تاجر کے لواحقین کا حتجاج، پولیس حکام اطلاع ملنے پر پہنچ گئے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی
اتوار 29 مارچ 2015 18:46
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) تھانہ سٹی کے علاقے گنج منڈی روڈ پر 3مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے پی سی او مالک کو قتل کر دیا چند قدم پر موجود پولیس موبائل کے باوجودملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے،واقعہ پر مقتول تاجر کے لواحقین کا حتجاج، پولیس حکام اطلاع ملنے پر پہنچ گئے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، واقعات کے مطابق شاہد نامی تاجر گنج منڈ ی روڈ پر اپنے پی سی او پر موجود تھاکہ موٹر سائیکل پر تین افراد آئے جن کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا جنہوں نے آتے ہی اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا، شاہد نے مزاحمت کی تو فائرنگ کرکے جس سے شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول تاجر کے بھائی نعیم نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت واردات ہوئی پولیس کی موبائل گاڑی موقع سے تھوڑی دور موجود تھی لیکن اس میں موجود اہلکارروں نے کوئی کارروائی نہ کی، جس پر احتجاج کیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرادی، نعش کو پوسٹ مارٹم کی ہسپتال پہنچا دیا، جس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی،مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ د رج کرلیا، پولیس حکام نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کی ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے قانون کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.