راولپنڈی پولیس نے قحبہ خانوں کے بھرپور کاروائی کرکے 22ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 29 مارچ 2015 18:45

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) راولپنڈی پولیس نے قحبہ خانوں کے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے 22ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ریلوے سکیم نمبر9کے علاقہ میں ریڈ کرکے اعجاز،مدہ حسین،وسیم،علی رضا،عائشہ،سدرہ،ثوبیہ،عاصمہ، شمائلہ کو گرفتارکرلیا، تھانہ صادق آباد پولیس نے ڈھوک کالا خان کے علاقہ میں واقع بسم اللہ ہوٹل میں کاروائی کرتے ہوئے عباس،شاہد،توصیف،وقاص، یاسر ، شہزاد ، بندیہ اور زویہ کو گرفتار کرلیاجبکہ صادق آباد چوک کے علاقہ سے نگینہ ،یاسمین،پارس نسرین،مریم اور نسیم بی بی کو گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :