موجودہ حکومت بھی عوام کو بجلی بحران سے نجات دلانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،
حکومتی دعووں کے برعکس بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا
اتوار 29 مارچ 2015 18:43
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ حکومتی دعووں کے برعکس بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ۔سابقہ حکومت کی طرح مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت بھی عوام کو بجلی بحران سے نجات دلانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ موسم گرما آتے ہی کراچی سمیت پورے صوبے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزیداضافہ کرکے مہنگائی ،کرپشن،بے روزگاری اور بدامنی سے پریشان عوام کو ذہنی اذیت مبتلا کردیا گیا ہے۔
لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار ومعیشت سمیت زندگی کا معمول شدید متاثر ہورہاہے۔ستم بالا یہ کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بلوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا ،بجلی چوری کو روکنے اور لائن لاسز کے خاتمے کی بجائے اس کابوجھ بھی بجلی کا بل ادا کرنے والے صارفین پر ہی ڈالا جاتا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند اور بجلی بحران کے خاتمے سمیت عوام کو سبز باغ دکھائے تھے ،عوام نے اعتماد کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا مگر دوسال گذرجانے کے باوجودمہنگائی اوربجلی بحران کے خاتمے کا قوم سے کیا گیا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا گیا ہے۔
حکومت میں آنے والی جماعتیں اگر انتخابی مہم کے دوران جاری اپنے منشور پر بھی عمل کریں تو قوم کے کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ عوام کو بجلی بحران سے نجات دلانے کیلئے بجلی چوری ،کرپشن کاسدباب،لائن لاسزکو روکنے اوربند بجلی گھروں کو چالوکرکے حکومت عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.