دوڑ، کونسل آفیسر کی جانب سے گذشتہ اڑھائی سالوں میں تنخواہ میں ہیرا پھیری کا انکشاف ،آڈٹ آفیسر سمیت دیگر حکام کی خاموشی

اتوار 29 مارچ 2015 18:15

دوڑ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) دوڑ، کونسل آفیسر کی جانب سے گذشتہ اڑھائی سالوں میں تنخواہ میں ہیرا پھیری کا انکشاف ،آڈٹ آفیسر سمیت دیگر حکام کی خاموشی ،ذرائع کے مطابق ٹاؤن کمیٹی دوڑ میں کلرک بھرتی ہونے والے غلام شبیر لاشاری نے 2012سے 2014 تک صرف دو سالوں میں گریڈ پانچ سے گریڈ سولہ تک آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کرکے اسٹنٹ کونسل آفیسرکی پوسٹ حاصل کی،اور اسٹنٹ کونسل آفیسر ہونے کے باوجود او پی ایس پر ایک سال سے کونسل آفیسرکی پوسٹ پر مقرر ہیں،ذرائع کے مطابق مذکورہ کونسل آفیسر کی جانب سے گذشتہ اڑھائی سالوں میں اپنی تنخواہ میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق انکے بینک اکاؤنٹ نمبر7319-5 میں 11 مئی 2012کو 26116روپے تنخواہ جمع ہوئی،جبکہ جون میں 11304روپے تنخواہ جمع کرائی گئی،جنوری 2013میں انہوں نے 12500روپے تنخواہ وصول کی،اپریل میں انکی تنخواہ 18099روپے ہوگئی،مئی سے جولائی تک انہوں نے 22899روپے تنخواہ وصول کی ،اگست 2013سے جون 2014تک 24399روپے جولائی میں انکی تنخواہ 25199روپے ہوگئی کتوبر2014تک انکی تنخواہ 26279روپے تھی،جس میں انہوں نے غیر قانونی طریقے سے دو گنا اضافہ کرایا،اور نومبر2014سے ا نکے بینک اکاؤنٹ نمبر 7319-5 میں انکی تنخواہ57727روپے جمع ہو ئی،دسمبر تک انکی یہی تنخواہ رہی،اور جنوری 2015میں انکی تنخواہ میں ایک بار پھر اصافہ کردیا گیا،،اور انہوں نے 74891روپے تنخواہ وصول کی ،جبکہ فروری میں انہوں نے67979روپے تنخواہ وصول کی،،ذرائع کے مطابق کونسل آفیسر کی جانب سے تنخواہ میں ہیرا پھیری کے معاملے پرضلع شہید بینظیر آباد کے آڈٹ آفیسر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے،جبکہ ایڈمنسٹریٹر اور اسٹنٹ کمشنر دوڑ اور ضلعی آڈٹ آفیسر ہر ماہ تنخواہ کے بل پر دستخط کرتے رہے۔