عرب لیگ کا مشترکہ فوج بنانے کا اعلان
اتوار 29 مارچ 2015 16:51
شرم الشیخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) عرب لیگ کے ممالک کے سربراہان میں ایک مشترکہ عرب فوج بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے اور اس بات کا اعلان اتوار کو مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے شرم الشیخ میں جاری اجلاس کے دوسرے روز کیا۔ خیال رہے کہ اس وقت مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں یمن کی صورتحال کا جائزہ لینےکے لیے عرب لیگ کا اجلاس جاری ہے لیکن یہ ابھی واضع نہیں ہوسکا کہ اس فوج کو یمن بھیجا جائے گا یا نہیں۔
گزشتہ پانچ روز سے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی یمن میں فضائی کارروائی کر رہے ہیں۔ یہ فضائی حملے یمن کے صدر عبدربہ ہادی منصور کی حمایت میں کیے جا رہے ہیں جو حوثی باغیوں کی پیش قدمی کی وجہ سے ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو ایران کی مدد حاصل ہے۔(جاری ہے)
مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ ’ عرب رہنماوں میں مشترکہ فوج بنانے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔
‘ یہ ایک رضاکار فوج ہو گی اور اس کو منظم کرنے کے لیے عرب لیگ اپنے اراکین ممالک کے فوجی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مجوزہ فوج میں عرب لیگ کے تمام اراکین کی جانب سے شمولیت کا امکان نہیں ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے یہ فوج 40 ہزار اعلٰی تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل ہوگی اور اسے فضائی اور بحری مدد بھی حاصل ہوگی۔ عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں حوثیوں کے خلاف جاری کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک باغی قبضہ کیے ہوئے علاقے چھوڑ کر ہتھیار نہیں ڈال دیتے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.