ملائیشیا میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 8سزایافتہ مجرموں سمیت376پاکستانی قید

اتوار 29 مارچ 2015 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) برادر اسلامی ملک ملائیشیاء کی جیلوں میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 8سزایافتہ مجرم اور 40ملزمان سمیت376پاکستانی مقید ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی دستاویزات کے مطابق اس وقت ملائیشیاء کی جیلوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 8سزایافتہ مجرم جبکہ 40ملزم، چوری کے الزام میں 11،قتل کے 6،غیر دانستہ قتل کے 2،جعلسازی کے 3، زنا بالجبر کے 4 اور دیگر جرائم میں 91پاکستانی قید ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2014ء میں زیر حراست افراد کو واپسی کیلئے 736ہنگامی پاسپورٹ جاری کئے گئے، کل 1004مقید پاکستانی وطن واپس آئے۔

متعلقہ عنوان :