قومی کھیل پر پانچ سالوں میں 42کروڑ 49لاکھ روپے خرچ کئے جا سکے

اتوار 29 مارچ 2015 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 42کروڑ 49لاکھ روپے خرچ کئے جا سکے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی دستیاب دستاویزات کے مطابق قومی کھیل ہاکی پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 42کروڑ 49لاکھ 97ہزار روپے خرچ ہوئے، جن میں سالانہ گرانٹ کی مد میں ان پانچ سالوں کے دوران اس قومی کھیل کو صرف ایک کروڑ 68لاکھ جبکہ خصوصی گرانٹ کے ذریعے ایک کروڑ 42لاکھ روپے مل سکے، صدر اور وزیراعظم کے احکامات کے تحت 39کروڑ 39لاکھ روپے دیئے گئے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2013-14اور 2014-15کے دوران صدر و وزیراعظم کے احکامات کے تحت ایک روپیہ بھی اس کھیل پر خرچ نہ ہو سکا، جس کے باعث قومی کھیل تباہی کا شکار ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق ملک میں بے پناہ ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے، 18ہاکی اکیڈمیز قائم کرنے کیلئے ایک منصوبہ بنایا گیا تھا جس کیلئے پی سی بی نے 35کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :