قومی اسمبلی کے دو مجالس قائمہ کے الگ الگ اجلاس (کل) ہوں گے

اتوار 29 مارچ 2015 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے دو مجالس قائمہ کے الگ الگ اجلاس (کل) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

قواعد و ضوابط کمیٹی کا اجلاس کنوینئرمحمد علی راشد کی زیرصدارت ہو گا، جس میں سید ایاز علی شاہ شیرازی ایم این اے کی ایس ایس پی ٹھٹھہ کے خلاف تحریک استحقاق کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشل ٹریننگ کا اجلاس گلزار خان کی زیر صدارت ہو گا، جس میں کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس بل 2015پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :