یہود ونصاریٰ کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ دانشمندی کرنا ہوگا ‘چودھری عبدالغفور خاں

پاکستان کو مزید مشکلات کی گرداب میں پھنسانے کیلئے ایک خوفناک کھیل کھیلا جارہا ہے امت مسلمہ کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے

اتوار 29 مارچ 2015 16:23

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور خاں نے کہا ہے کہ یہود ونصاریٰ کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ دانشمندی کرنا ہوگا ،پاکستان کو مزید مشکلات کی گرداب میں پھنسانے کیلئے ایک خوفناک کھیل کھیلا جارہا ہے امت مسلمہ کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور پاکستان کو ایک ثالث کا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

سعودی عرب روانگی سے قبل خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارٹی بننے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک پرامن ایٹمی اسلامی ملک ہونے کی حثیت سے اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن سرانجام دینا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں چودھری عبدالغفور خاں نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحادپوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے اور عالم اسلام کو اس نازک دور میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان امت مسلمہ کی قیادت و رہنمائی کرتے ہوئے بحالی امن کیلئے خصوصی اقدامات کرئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف کو بطور وزیر اعظم نہیں بلکہ ایک ہمدرد مسلمان ہونے کی حثیت سے کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر جمی ہوئی ہیں کہ پاکستان کیا کردار ادا کرتا ہے ہمیں مزید الجھانے کی سازش کی جارہی ہے پاکستان پہلے اندرونی دہشت گردی کا شکار ہے اسکی توجہ مزید تقسیم کرنے کیلئے خوفناک سازش پر عمل کرنے کی تیاریاں ہیں ۔حرمین شریفین کے تقدس کیلئے ہر پاکستان مر مٹنے کو تیار ہے لیکن حالات کو حکمت عملی سے قابو میں لانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :