لوہے کی مصنوعات کی درآمد پر12.5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی تعمیراتی میٹریل مہنگا ہوگا‘راجہ عدیل

سٹیل پر12.5فیصدریگولیٹری ڈیوٹی سے سمگلروں کی حوصلہ افزائی ہوگی،سمگلنگ میں اضافہ سے ملکی معیشت متاثر ہوگی‘ سینئر نائب صدرصدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

اتوار 29 مارچ 2015 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی جانب سے لوہے کی مصنوعات کی درآمد پر 12.5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ لوہے کی مصنوعات کی درآمد پر12.5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی تعمیراتی میٹریل مہنگا ہوگااور کھوکھلے ٹیوب پائپس ،ویلڈر اسٹیل، پائپس فلیٹ، رولڈ مصنومات، جستی چادریں مہنگی ہونے سے عوام پریشان ہو نگے نیزسٹیل پر12.5فیصدریگولیٹری ڈیوٹی سے سمگلروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

سٹیل سیکٹر میں سمگلنگ میں اضافہ سے ملکی معیشت بھی متاثر ہوگی۔ اس اضافہ کا بالواسطہ اثر عوام پر پڑے گا اوراسٹیل کی ہر شے مہنگی ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئرن مہنگا ہونے سے آشیانہ سمیت حکومت کے سستے رہائش گھروں کا منصوبہ بھی متاثر ہوگا۔حکومتی منصوبوں کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ اضافہ سے سٹیل اور آئرن سیکٹرکی کارکردگی متاثر ہوگی۔

راجہ عدیل نے کہا کہ حکومت ایسی کسی تجویز پر عمل نہ کرے جس سے صنعتکار متاثر ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صنتعکاروں سے پہلے ہی بلواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکس وصول کر رہی ہے اس لیے آئرن سیکٹر پرمزید بوجھ نہ ڈالا جائے ۔انہوں نے کہ حکومت بجٹ کے بعد یکے بعد دیگرے مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مد میں صنعتکاروں پر بوجھ ڈال رہی ہے حکومت صرف بجٹ کے موقع پر ہی ٹیکسوں میں ردو بدل کرے کیونکہ ان اضافہ سے صنعتکاروں کے معاہدے متاثر ہوتے ہیں اور ان پر اربوں روپے کا بوجھ پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :