سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام آرگنائزیشن ڈویلپمنٹ کے موضوع پر کورس کی اختتامی تقریب 3اپریل کو ہوگی

اتوار 29 مارچ 2015 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام آرگنائزیشن ڈویلپمنٹ کے موضوع پر کورس کی اختتامی تقریب 3اپریل کو پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام کے مطابق کورس کی احتتامی تقریب 13مارچ کو ہوناتھی تاہم 23مارچ کی سیکورٹی انتظانات کے پیش نظرتقریب ملتوی کردی گئی اب کورس کی اختتامی تقریب 3اپریل کوہوگی ۔ حکام نے بتایا کہ اس کورس میں سی ڈی اے آفیسرز کے علاوہ نمل، قائداعظم یونیورسٹی،بحریہ یونیورسٹی، پرسٹن یونیورسٹی اور نسٹ کے طلباء و طلبات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :