لوئر دیر  ریموٹ کنٹرول دھماکہ  60دکانیں تباہ  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پولیس نے مقامی مارکیٹ سے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

اتوار 29 مارچ 2015 16:11

جنڈول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) لوئر دیر کی تحصیل جنڈول میں ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ساٹھ دکانیں تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکہ خیز مواد تحصیل جنڈول کے علاقے منڈا میں دو منزلہ مارکیٹ میں نصب کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی  دیگر ساٹھ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا پولیس نے مقامی مارکیٹ سے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔دھماکہ سے جندول میں ایک بار پھر سخت خوف و ہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :