حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر سے سوالات جنم لے رہے ہیں  محمود الرشید

عمران خان کی ٹیپ سامنے آنا معاملے میں شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے  انٹرویو ڈرافٹ کی کاپیاں میڈیا کو بھی فراہم کی گئیں  معاہدے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی رانا ثناء اللہ

اتوار 29 مارچ 2015 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ بظاہر سنجیدہ نہیں اسے چاہیے کہ وہ جلد از جلد کمیشن کی تشکیل کے لیے اقدامات اٹھائے محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ حکومت معاہدے میں تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عین اس وقت جب جوڈیشل کمیشن بننے جارہا ہے اور عمران خان کی ٹیپ سامنے آنا اس معاملے میں شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنااللہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہاکہ جب دونوں جماعتیں جوڈیشل کمیشن کے قیام پر متفق ہوئیں تھیں تو اس ڈرافٹ کی کاپی میڈیا کو بھی فراہم کی گئی۔