ایف آئی اے نے غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی بیرون ملک ترسیل 83افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے

سٹیٹ بینک نے قومی ایکشن پلان کے تحت دس ارب مالیت کے 120 بینک اکاوٴنٹ منجمد کیے

اتوار 29 مارچ 2015 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)ایف آئی اے نے غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی بیرون ملک ترسیل 83افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی بیرونِ ملک ترسیل پر 64 مقدمات درج کرکے 83 افراد کو گرفتار کیا گیا اور دس کروڑ سے زائد رقم بھی برآمد کی اس کے علاوہ دولت کی مشتبہ آمد و رفت اور منی لانڈرنگ کے 57 مقدمات درج کرکے 50 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں سٹیٹ بینک نے قومی ایکشن پلان کے تحت دس ارب مالیت کے 120 بینک اکاوٴنٹ بھی منجمد کیے ہیں۔