سانحہ پشاور کے بعد 18ہزار 855افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا

اتوار 29 مارچ 2015 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سانحہ پشاور کے بعد 18ہزار 855افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا ذرائع کے مطابق پشاور میں سکول پر دہشتگردانہ حملے کے بعد حکومت کی جانب سے قومی ایکشن پر عملدر آمد تیزی سے جاری ہے اس عرصے کے دوران 18 ہزار 855 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا ہے، جن میں سے 5996 کو خیبر پختونخواہ سے، بلوچستان سے 798، آزاد جموں و کشمیر سے 11216، اسلام آباد سے ایک، گلگت بلتستان سے دو اور فاٹا سے 842 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا اور اس سلسلے میں 354672 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :