قومی ایکشن پلان لاؤڈ سپیکر پر پابندی کی خلاف ورزی کر نے پر 3938افراد کوحراست میں لے لیا گیا  مقدمات درج

اتوار 29 مارچ 2015 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)حکومت پاکستان کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تحت لاؤڈ سپیکر پر پابندی کی خلاف ورزی کر نے پر 3938افراد کوحراست میں لے لیا گیا ذرائع کے مطابق لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال کرنے پر پولیس نے کل 3938 افراد کو حراست میں لیا جن میں پنجاب سے 3214، سندھ سے 176، خیبر پختونخواہ سے 451، بلوچستان سے تین اور اسلام آباد سے 94 افراد شامل ہیں رپورٹ کے مطابق اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر کرنے پر 887 مقدمات درج کیے گئے جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 707، سندھ میں 38، خیبر پختونخواہ میں 83، بلوچستان میں گیارہ، اسلام آباد میں ایک، آزاد جموں و کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں ایک مقدمہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

مقدمات کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان الزامات کے تحت 918 افراد کو گرفتار اور 70 دکانوں کو سر بمہر بھی کیا گیا۔