کرپشن کی شکایت کرنے پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کامرس سراج محمد خان کو قتل کی دھمکیا ں

دھمکیاں دینے پر نوشہرہ کینٹ کے ایس ڈی ا وکے خلاف مقدمہ درج،،پولیس نے موبائل کا ریکارڈ حاصل کرنے لیے حساس ادارے کو مراسلہ ارسال کر دیا

اتوار 29 مارچ 2015 15:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) کرپشن کی شکایت کرنے پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کامرس سراج محمد خان کوموبائل فون پر مسیج کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر نوشہرہ کینٹ کے ایس ڈی ا وکے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس نے موبائل کا ریکارڈ حاصل کرنے لیے حساس ادارے کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے تاہم ابھی تک ایس ڈی او کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر نیشنل اسمبلی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایس ڈی او واپڈا یوسف حسین سے کبھی ملا ہی نہیں ہوں،میرے حلقہ میں اس کے خلاف کرپشن کی شکایت تھی جس کے تبادلے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں کہ اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔

سیکریٹریٹ پولیس کو چیئرمین سٹینڈ نگ کمیٹی کامرس سراج محمد خان نے بتایا 24مارچ کو ایس ڈی او نوشہرہ کینٹ یوسف حسین نے مجھے میسج کیے جس میں لکھا تھا کہ ”تم اچھا نہیں کر رہے اگر میر ی ٹرانسفر کرائی تو قبائلیوں کی دشمنی تم جانتے ہو۔

(جاری ہے)

مقدمہ کے حوالے سے تفتیشی آفیسر نے رابطہ پر بتایا کہ سی ڈی آر کے لیے حساس ادارے سے رابط کر لیا ہے ابھی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ،مکمل حقائق سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔مدعی مقدمہ نے مزید بتایا کہ ملزم کے میرے حلقہ میں کرپشن کے الزامات ہیں جس کی متعدد شکایات کی جا چکی ہیں اور اس کا تبادلہ کرانے کے لیے اقدامات کر رہاہوں جس وجہ سے اس نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :