بارشوں کا سلسلہ اگلے 48 گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے

میٹرو بس پروجیکٹ کا تعمیراتی کام بارش سے متاثر ہو سکتا ہے‘ آر ڈی اے کی حفاظتی اقدامات کی ہدایت

اتوار 29 مارچ 2015 15:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ہفتے سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اگلے 48 گھنٹے (منگل تک) جاری رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک کے مغربی حصوں کو لپیٹ میں لے رہی ہیں اور جمعرات تک یہ علاقہ ان ہواؤں کی لپیٹ میں ہو گا۔ عہدیداروں کے مطابق حالیہ بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا نہیں کی ہے تاہم جڑواں شہروں میں تیز ہوائیں اور گرج چمکم کے ساتھ بارشوں کا کا امکان ہے۔ دریں اثناء راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کنٹریکٹر آف پروجیکٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شیشوں کا حفاظتی انتظامات کریں کیونکہ بارشوں سے تعمیراتی کام متاثر ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :