حکو مت کا سعودی عرب کاساتھ دینے کا فیصلہ پاکستانی عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے‘ وزیر اعظم سعودی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑ ے رہیں ،پوری قوم انکے ساتھ دیگی ، سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جس نے جنگ اور امن میں ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ، آج تک ہمیں تنہا نہیں چھوڑا ‘ آج جو لوگ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے سپورٹ کی مخالفت کر رہے ہیں اور پاکستان کی تر قی وخوشخالی اور مضبوطی کے دشمن ہیں،پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کر نا چاہتے ہیں
تحر یک تحفظ حرمین شر یفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر کاعلماء اجلاس سے خطاب
اتوار 29 مارچ 2015 15:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) تحر یک تحفظ حرمین شر یفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ حکو مت کا سعودی عرب کاساتھ دینے کا فیصلہ پاکستانی عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے‘وزیر اعظم نوازشریف سعودی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑ ے رہیں پوری قوم انکے ساتھ دیگی کیونکہ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جس نے جنگ اور امن میں ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے اور آج تک ہمیں تنہا نہیں چھوڑا ‘ آج جو لوگ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے سپورٹ کی مخالفت کر رہے ہیں اور پاکستان کی تر قی وخوشخالی اور مضبوطی کے دشمن ہیں اور پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کر نا چاہتے ہیں ۔
وہ یہاں مر کزی جامع مسجد نور الہدمیں تحر یک تحفظ حرمین شر یفین پاکستان کے علماء کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر علامہ مولانا طالب الر حمن شاہ زیدی ‘مولانا محمد یونس قر یشی ‘ڈاکٹر سید عبد الغفار شاہ بخاری ‘مولانا پیر حبیب الر حمن فاروقی ‘شیخ الحدیث مولانا محمد زکر یا ‘مولانا فیاض احمد سلفی اور قاری عبد الحفیظ اوکاڑی سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک تحفظ حرمین شر یفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ سعود مکہ مکر مہ اور مدنیہ منورہ کی سر زمین کا تحفظ اور دفاع یقینی بنانے کیلئے عوام کسی قر بانی سے گر یزنہیں کر ینگے اور پاکستان کی سیاسی وفوجی قیادت نے ہر حال میں سعودی عرب کا دفاع کر نے کا فیصلہ کر کے پوری قوم کی تاریخ ساز تر جمانی کی ہے جس کو ہماری جماعت سمیت پاکستان کا ہر محب وطن اللہ اور اسکے رسول سے محب رکھنے والا سپورٹ کر نا اپنا دینی ‘ایمانی اور اخلاقی فر یضہ سمجھتا ہے او ر ہمارے ساتھ پوری قوم حکو مت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.