تعمیر سیرت پبلک ہائی سکول ھنگو میں اچھی تعلیم کے فروغ میں مصروف ہے‘ایم ڈی جنان اورکزئی

اتوار 29 مارچ 2015 15:04

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) تعمیر سیرت پبلک ہائی سکول ھنگو میں اچھی تعلیم کے فروغ میں مصروف ہے ہمار ا مشن پیسہ کمانا نہیں بلکہ اپنے ملک کو تعلیم یافتہ نوجوانوں کے شکل میں مستقبل دینا ہے ،ان خیالات کا اظہار تعمیر سیرت پبلک ہائی سکول کے ایم ڈی جنان اورکزئی اور پرنسپل جنت خان اورکزئی نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک ،صوبے اور علاقے میں تعلیمی میدا ن میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار کو نظر اندا ز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ تعلیم کے پرائیویٹ سیکٹر میں اب تک شرح خواندگی بڑھانے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے سکول میں تین سو طلباء سبق پڑھتے ہیں ہمارے کوشش ہے کہ ہم ان بچوں کو صحیح مستقبل دے کر پاکستا ن کا با عزت شہری بنائیں۔

متعلقہ عنوان :