ہنگو‘پی پی پی مینارٹیز تین اضلاع کے لیے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

صوبہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ صوبائی صدر خانزادہ خان کی کاوشوں کے مرہونِ منت ہے

اتوار 29 مارچ 2015 15:02

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پی پی پی مینارٹیز تین اضلاع کے لیے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا،صوبہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ صوبائی صدر خانزادہ خان کی کاوشوں کے مرہونِ منت ہے،بلدیاتی انتخابات کے لیے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ،نظریاتی اور متحرک کارکنوں کو انتخابی اکھاڑے میں اتاریں گئے،پیپلز پارٹی مینارٹیز کے عہدیداران تمام وسائل پارٹی کو فعال بنانے کے لیے بروئے کار لائیں،پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر نصیب چند نے تین اضلاع مردان،صوابی اور چارسدہ کے لیے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر خانزادہ خان،صوبائی جنرل سکریٹری آنجئینر ہمایوں خان،سکریٹری اطلاعات لیاقت شباب،سئینر نائب صدر خیبر پختون خواہ نجم الدین خان کی مشاور ت سے تین اضلاع کے لیے پی پی پی مینارٹیز کے عہدیداروں کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق سالمون سلیم ضلع مردان کے صدر،عارف مسیع سئینر نائب صدر،جنرل سکریٹری راج کمار،ایمون جاوید سکریٹری اطلاعات،پطرس مسیع سکریٹری فنانس،وسیم مسیع اور کاشف مسیح آفس سکریٹری ہونگے،پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر نصیب چند نے کہا کہ ضلع چارسدہ کے لیے صدر خان گل،جنرل سکریٹری سلیم مسیح،انفارمیشن سکریٹری رضا دانیال،جبکہ صوابی ڈسٹرکٹ کے لیے برکت مسیح صدر،اور بوٹا مسیح جنرل سکریٹری،ارمیلا کاش انفارمیشن سکریٹری ہونگے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر نصیب چند نے ذمہ داریاں سھنبالنے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ھدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں اور عوام میں سیاسی شعور بیدار کریں تاکہ پارٹی کو صوبہ کی ہر دل عزیز سیاسی قوت بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو چیلنج سمجھ کر لڑیں گئے اور بھر پور کامیابی حاصل کریں گئے کیونکہ عوام کو موجودہ حکومت نے مایوسی اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔عوام پیپلز پارٹی کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور پیپلز پارٹی ہی عوامی محرومیوں کا آزالہ کرئے گی۔

متعلقہ عنوان :