جمرود‘موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیٹیکل انتظامیہ نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر لی

اتوار 29 مارچ 2015 15:02

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ ملک آباد میں ہفتہ کے روز اس وقت پیش آیاجب حیا خان ولد نذر علی ساکن جمرود اپنے گھر سے جمرود بازار جا رہے تھے۔جونہی وہ گھر سے نکلے تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آوور فرار ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :