چیف آف دی نیول سٹاف ایمچور گالف کپ 3 اپریل سے شروع ہو گا

اتوار 29 مارچ 2015 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)چیف آف دی نیول سٹاف ایمچور گالف کپ 2015ء 3 اپریل سے مارگلہ گرینزگالف کلب، سیکٹر ای ایٹ میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

تین روزہ ایونٹ میں مسلح افواج کی طرف سے اعلی سطحی عہدیدار، اعلی شخصیات، عام شہریوں سمیت انٹرنیشنل گالفرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ملک میں اس کھیل کو فروغ دینا ہے۔