لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن کا ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا  دو سال کیلئے پابندی لگنے کا امکان

رضا حسن نے 2012 میں سری لنکا میں ہونیوالے ورلڈٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی

اتوار 29 مارچ 2015 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹرلیفٹ آرم اسپنر رضا حسن کا ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد ان پر دو سال کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

22 سالہ رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ جنوری میں کراچی میں ہونیوالے پینٹینگولر ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھاڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد رضا حسن کو آگا ہ کردیا گیا ہے اور ان پر دو سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔رضاحسن پاکستان کی جانب سے دس ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں رضا حسن نے 2012 میں سری لنکا میں ہونیوالے ورلڈٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :