تھر سے مزدوری کرنے والا ہیرو بھیل زمیندار کے ہاتھوں قتل
اتوار 29 مارچ 2015 14:44
کھپرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) تھر سے مزدوری کرنے والا ہیرو بھیل زمیندار کے ہاتھوں قتل،ورثاء لاش کے ہمراہ رکھ کر تھانے کے آگے تین روز سے دھرنا دیا ہوا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیرو مل تھانے کی حدمیں تین روز قبل تھر سے مزدوری کرنے کے لئے آنے والے مزدور ہیرو بھیل کو زمیندار ذوالفقار بروہی،دادمحمد بروہی،آچر بروہی نے گولیاں مارکر قتل کردیا تھا مزدور کے قتل میں ملوث جوابداروں کو پیرومل پولیس گرفتار نہ کرسکی ہے جبکہ مقتول ہیرو بھیل کے ورثاء بھائی مگھو بھیل،آسن بھیل،کامریڈ وکیل کانجی،کی قیادت میں سینکڑوں لوگ پیرومل تھانے کے سامنے تین روز سے لاش رکھ کر دھرنا دیے ہوئے ہیں جبکہ ورثاء کے مطابق مقتول ہیروبھیل کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے جب تک لاش نہیں اٹھائیں گے۔
تین روز گزارنے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی زمیندار پولیس افسر نہیں آیا جبکہ پی پی لیبر بیورو کھپرو کے صدر معصومہ بلوچ نے مزدور کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ ،ایس ایچ او پیرومل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.