راولپنڈی اور گردو نواح کے رہنے والے مری روڈ کی بندش کی وجہ سے علاج کے لئے بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچنے سے قاصر

اتوار 29 مارچ 2015 14:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) راولپنڈی اور گردو نواح کے رہنے والے مری روڈ کی بندش کی وجہ سے علاج کے لئے بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچنے سے قاصر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے مریضوں کی مشکلات کو پس پردہ رکھتے ہوئے مری روڈ کو تین دن کے لئے
ٹریفک کے لئے بند کرنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے راولپنڈی اور گرد و نواح کے لوگ ہسپتال پہنچنے سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

راولپنڈی انتظامیہ نے جمعہ کے روز سڑکوں کی بحالی اور میٹروبس کے کام کی وجہ سے مری روڈ کو بند کرنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے مری روڈ پر واقع اہم سرکاری ہسپتال کے مریضوں کو پچھلے دو دن سے دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہو رہے ہیں مریضوں نے انتظامیہ سے متبادل راستے سے بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچنے کے لئے گاڑیوں کو اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :