رواں ہفتہ کے دوران روپے کی ڈالر کے مقابلہ میں قدر میں اضافہ متوقع

اتوار 29 مارچ 2015 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) رواں ہفتہ کے دوران روپے کی ڈالر کے مقابلہ میں قدر میں اضافہ متوقع ۔ معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مونسٹری فنڈ کی جانب سے 501.4 ملین ڈالر کی قسط کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا پاکستان کی معیشت کی بہتر پرفارمنس کی وجہ سے آئی ایم ایف نے چھٹا ریویو مکمل کر لیا ہے اس ہفتہ کے اختتام پر روپے کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

معاشی تجزیہ نگارروا ں ہفتہ میں مزید اسے مستحکم ہونے کی پیشگوئی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :