ضلع مظفر گڑھ میں باغبانوں کو پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یوجینال کے جنسی پھندوں کی تنصیب کی ترغیب کیلئے مہم جاری
مہم کے تحت ضلع بھر میں 90تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔تحصیل کی سطح پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران اس مہم کے انچارج ہیں آم کی پیداوار کے حوالہ سے ضلع مظفر گڑھ کو صوبہ بھر میں ایک اہم مقام حاصل ہے‘جہاں 50ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر آم کے باغات ہیں‘اسطرح صوبہ اور پھر ملکی آم کی پیداوار میں ضلع مظفر گڑھ ایک ممتاز مقام رکھتا ہے‘ڈسٹرکٹ آفیسر ز راعت
اتوار 29 مارچ 2015 14:32
مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ضلع مظفر گڑھ میں باغبانوں کو پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یوجینال کے جنسی پھندوں کی تنصیب کی ترغیب کیلئے مہم جاری ہے۔یہ بات مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے باغبانوں اور کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی کے غیر روائتی طریقوں سے تدارک کے منصوبہ کے تحت 12مارچ سے کاشتکاروں اور باغبانوں کیلئے آگاہی اور تربیتی پروگراموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آم پیدا کرنے والی یونین کونسلوں اور مواضعات میں بھرپور انداز میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت ضلع بھر میں 90تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔تحصیل کی سطح پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران اس مہم کے انچارج ہیں۔انہون نے کہا کہ پھل کی نر مکھی کے تدارک کیلئے جنسی پھندی "متھائل یوجینال" (6 ٹریپ فی ایکڑ) کے استعمال اور مادہ مکھی کے تدارک کے لیے پروٹین ہائیڈولائزیٹ کے طمعے کے استعمال کیلئے باغبانوں کو ان کے استعمال کیلئے ترغیب اور مکمل رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.