عالمی منڈی میں خشک دودھ کی قیمتوں میں کمی پاکستانی صارفین تک منتقل نہ ہو سکی
خشک دودھ کی فی ٹن قیمت تین ماہ کے دوران 4ہزار ڈالر سے گر کر 23سو ڈالر ہو چکی ہے ‘ رپورٹ
اتوار 29 مارچ 2015 14:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں تین ماہ کے دوران خشک دودھ کی قیمتوں میں 1700ڈالر فی ٹن کمی کے باوجود پاکستان میں اس کمی کو صارفین تک منتقل نہیں کیا گیا ۔
(جاری ہے)
ایک رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خشک دودھ کی فی ٹن قیمت تین ماہ کے دوران 4ہزار ڈالر سے گر کر 23سو ڈالر ہو چکی ہے تاہم پاکستانی صارفین تک عالمی مارکیٹ میں دودھ کی قیمت کم ہونے کا فائدہ منتقل نہیں کیا گیا ۔
ملک میں دودھ کی قیمتیں اکتوبر میں بڑھائی گئی تھیں اور مقامی صارف اسی قیمت پر دودھ خریدنے پر مجبور ہیں ۔ واضح رہے کہ بچوں اور مائع پیک دودھ کی تیاری میں درآمدی خشک دودھ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران ملک میں 14کروڑ 86لاکھ ڈالر مالیت کا دودھ کریم اور بچوں کا دودھ درآمد کیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.