ایف بی آر کا ٹیکسوں کی وصولی کیلئے ملک بھر میں قائم دفاتر کو زائد وقت تک کھلا رکھنے کا اعلان

اتوار 29 مارچ 2015 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ایف بی آر نے رواں مالی سال 2014-15ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر ٹیکسوں کی وصولی کیلئے ملک بھر میں قائم اپنے دفاتر کو زائد وقت تک کیلئے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر ٹیکس، ڈیوٹیوں کی وصولی کیلئے ملک بھر میں قائم اپنے دفاتر کو زائد وقت تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ 28مارچ کو معمول کی تعطیل ہونے کے باوجود ایف بی آر کے تمام دفاتر صبح 9بجے سے لیکر شام 5بجے تک کھلے رہیں گے تاہم 31مارچ کو ایف بی آر اور اس کے تمام فیلڈ آفس صبح 9بجے سے لیکر رات 9بجے تک کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :